عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو روز بعد اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 2 ہزار روپے اور فی اونس 20 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 57 ہزار 200 روپے اور دس گرام 1715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 20 ڈالر اضافے سے 3345 ڈالر تک پہنچ گئے۔