پنجاب حکومت کی ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ اسکیم ، درخواست گزاروں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی

پنجاب حکومت کی ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ اسکیم ، درخواست گزاروں کی تعداد 7 لاکھ  سے تجاوز کرگئی

لاہور۔ کم آمدن خاندانوں کو ذاتی گھر فراہم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ اسکیم میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسکیم کے تحت اب تک درخواست گزاروں کی تعداد 7 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سرکاری اداروں میں کم آمدن ملازمین کے لیے ایک مربوط آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مہم کے ذریعے مختلف محکموں میں کام کرنے والے مستحق ملازمین کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ فیصلے وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب، بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں کیے گئے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے بتایا کہ اب تک 79 ارب 34 کروڑ روپے مستحق خاندانوں میں قرضوں کی صورت میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ اقساط کی مد میں 1 ارب 37 کروڑ روپے کی ریکوری بھی سرکاری خزانے میں جمع ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کے تحت مستحق افراد کو کتنے لاکھ روپے بلا سود قرض ملے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب حکومت کے مطابق اسکیم کو مزید مؤثر بنانے اور زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *