ویزا فراڈ اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ویزا فراڈ اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

لاہور: ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی اسمگلنگ اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے والے غیر قانونی ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے، جو شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر بڑی رقوم ہتھیالیتا تھا۔

سرفراز نے ایک شہری کے بچوں کو اٹلی کا ورک ویزا دلوانے کا وعدہ کر کے20 لاکھ روپے وصول کیے، لیکن وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے ضلع ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نےکاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے انعام اور جمیل ڈوگر نامی دو ملزمان کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی مصنوعات تیار اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے۔

کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات بھی برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *