نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور اپنی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خواتین کے لیے خصوصی ’’این بی پی امیرہ پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ملک کا پہلا پے پاک ڈیبٹ کارڈ ہے جو صرف خواتین کے لیے بنایا گیا ہے اور ’’اعتماد اسلامی امیرہ اکاؤنٹ‘‘ رکھنے والی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
نیشنل بینک آف پاکستان نے خواتین کی مالی شمولیت اور بااختیاری کے لیے پہلا پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرا دیا ہے، جو صرف امیرہ اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ بینک کے اعلامیے کے مطابق اس کارڈ کی حامل خواتین کو 30 ہزار سے زائد ریستورانوں، سیلونز اور اسٹورز پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کی سہولت حاصل ہوگی۔
اس کے علاوہ کارڈ پر ریوارڈ پوائنٹس، رعایتیں اور تکافل پروٹیکشن کی سہولت بھی دی جائے گی۔
View this post on Instagram