بارش کے بعد کراچی میں بجلی کا بحران جاری، روشنیوں کا شہر تین روز سے تاریک

بارش کے بعد کراچی میں بجلی کا بحران جاری، روشنیوں کا شہر تین روز سے تاریک

شہر قائد میں منگل کے روز شروع ہونے والی بارش کے ساتھ بند ہونے والی بجلی کئی علاقوں میں تین روز بعد بھی بحال نہ ہو سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کراچی کے باسی شدت سے بارش کے منتظر تھے۔ لیکن جب باران رحمت برسی تو متعلقہ اداروں کی نا اہلی سے اسے ان کے لیے زحمت میں تبدیل کر دیا۔ ایک جانب پورا شہر سوئمنگ پول بن گیا جس میں انسان اور گاڑیاں تیرتے دکھائی دیے تو وہیں بارش کے ساتھ حسب معمول کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث شہر کے وسیع علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔

بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 160 فیڈرز تاحال بند ہیں۔ روشنیوں کا شہر کہلانے والے کراچی کے کئی علاقے تین روز سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کے وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 کراچی کے وسیع رہائشی علاقے اسکیم 33، بلدیہ، ڈیفنس، گلستان جوہر بلاک 3 میں تین روز سے بجلی بند ہے۔ شدید گرمی حبس میں بالخصوص فلیٹوں کے رہائشیوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے۔ متعدد شکایات کے باوجود اب تک بجلی بحال نہیں کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ صفورہ گوٹھ، کنیز فاطمہ سوسائٹی، مدراس چوک، نعمان اسکوائر، گلشن اقبال، بن قاسم، گلشن حدید، منگھوپیر، رزاق آباد میں بھی بجلی بحال نہیں ہوئی ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث ان علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ کئی علاقوں میں گھروں اور مساجد میں وضو کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہے۔

کے الیکٹرک کا ٹرانس میشن سسٹم شہر کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ اور جن علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، وہاں بھی وقفے وقفے سے بجلی آنکھ مچولی جاری ہے۔ یشتر علاقوں ، اپارٹمنٹس کے سب اسٹیشنز، انڈر گراؤنڈ کیبلز میں پانی کی وجہ سے بجلی معطل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *