کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، متعدد سکول بند

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، متعدد سکول بند

کراچی میں بادل پھر برس پڑے، شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، صفورا میں برسات ہوئی، گلشن اقبال،ناردرن بائی پاس، شاہ فیصل ٹاؤن، ملیر کینٹ، طارق بن زیاد اور اطراف میں بھی بادل برسے۔

یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی کے قریب پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چاندنی چوک کے اطراف نالے ابل پڑے، شہر میں تعلیمی ادارے بند رہے، طوفانی بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر تاحال پانی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم 23 اگست تک اثر انداز رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بارش کے بعد کراچی میں بجلی کا بحران جاری، روشنیوں کا شہر تین روز سے تاریک

دوسری جانب شہر قائد کراچی میں بارش کے باعث 2 روز تک سکول بند رکھنے کے بعد متعدد نجی سکولوں نے آج بھی بچوں کو چھٹی دینے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں سرکاری سطح پر سکول بند رکھنے کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا، بعض سکولوں کی جانب سے طلبہ کو آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ متعدد نجی سکولوں نے آج بھی سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ ریلوے کا شدید بارشوں کے پیشِ نظر ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

بارش کے پیش نظر کراچی میں 20 اور 21 اگست کو سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، محکمہ موسمیات نے 23 سے 25 اگست کے دوران کراچی میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *