گلگت،غذر میں سیلاب سےتباہی،گاؤں کی پوری آبادی محصور، درجنوں افراد پھنس گئے

گلگت،غذر میں سیلاب سےتباہی،گاؤں کی پوری آبادی محصور، درجنوں افراد پھنس گئے

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ایک بار پھر بڑی تباہی مچا دی، قدرتی آفت کے نتیجے میں راؤشن گاؤں کی پوری آبادی محصور ہو گئی اور متعدد افراد پھنس گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تالی داس نالے میں رات گئے اچانک دونوں جانب سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے گلگت،شندور روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا اور ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے، روڈ بند ہونے کے باعث قریبی دیہات بھی کٹ کر رہ گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سیلابی صورتحال : وزیراعظم کا سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے اس صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی ریلے نے علاقے کو شدید متاثر کیا ہے،خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، انہوں نے بتایا کہ راؤشن گاؤں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر منگوایا گیا ہے جبکہ کمانڈر ایف سی این اے کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر فوری طور پر روانہ بھی کر دیا گیا ہے۔

غذر پولیس کے مطابق راؤشن گاؤں میں تقریباً 50 افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غذر نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رات تین بجے سے دریائے غذر کا بہاؤ رکا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پانی جمع ہونے لگا ہے اور قریبی آبادیاں ممکنہ کٹاؤ اور نئے سیلابی خطرے کی زد میں آ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی کو بروقت آگاہ کر دیا گیا تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *