عمرہ ویزا کا حصول آسان، سعودی عرب نے ’نسک عمرہ‘ پلیٹ فارم متعارف کروا دیا

عمرہ ویزا کا حصول آسان، سعودی عرب نے ’نسک عمرہ‘ پلیٹ فارم متعارف کروا دیا

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ ویزا کے عمل کو جدید اور سہل بنانے کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سروس ’’نسک عمرہ‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

 اس پلیٹ فارم کے ذریعے زائرین اب کسی ایجنٹ یا ثالث کے بغیر براہِ راست ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں، اور تمام سہولیات آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔

ون اسٹاپ حل ، ویزا سے لے کر رہائش تک

’نسک عمرہ‘ ویب پلیٹ فارم اور ایپ کے ذریعے عمرہ زائرین ویزا اپلائی کرنے، فلائٹس، رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ خدمات کو ایک ہی جگہ سے بآسانی بُک کر سکتے ہیں، اس نظام کا مقصد زائرین کو مکمل خود مختاری اور آسانی فراہم کرنا ہے، تاہم روایتی منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کا آپشن بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سری لنکا کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

زبانوں کی سہولت اور ادائیگی کے متعدد ذرائع

یہ پلیٹ فارم فی الحال 7 مختلف زبانوں میں دستیاب ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ مزید یہ کہ متعدد عالمی ادائیگی کے ذرائع شامل کیے گئے ہیں تاکہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

سیاحتی اور ٹرانزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے بھی خوشخبری

وزارتِ حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ مخصوص ممالک کے شہری سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر بھی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں، جس کی تفصیلات نسک پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔

سعودی وژن 2030 کا حصہ

’نسک عمرہ‘ پلیٹ فارم سعودی عرب کے وژن 2030 کی عملی شکل ہے، جس کا مقصد حج و عمرہ کی خدمات کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانا اور زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کی میزبانی کو ممکن بنانا ہے۔

یہ سہولت سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی سرکاری ویب سائٹ umrah.nusuk.sa  پر دستیاب ہے، جہاں سے زائرین مکمل رہنمائی، منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کی فہرست اور دیگر ضروری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *