ملک بھر سے یوٹیلیٹی سٹورز ختم ، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

ملک بھر سے یوٹیلیٹی سٹورز ختم ، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

 مہوش قماس) وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔)

ذرائع کے مطابق کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد کارپوریشن کے تمام ملازمین فارغ کر دیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور وزارتِ صحت کی جانب سے بھیجی گئی قیمتوں کے تعین کی سمری واپس کر دی۔

مزید برآں  اجلاس کو ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام وفاقی ادارے ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں صوبائی حکومتوں کی بھرپور معاونت کریں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تنظیم نو اور آپریشنز کی اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، جس کے تحت وفاقی حکومت نے خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا

حکومت کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ قومی ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے کیا گیا

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداواررانا تنویر حسین نے اس وقت اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو پرائیویٹ کرنے یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے پر غور کیا جا رہا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *