یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش،کنٹریکٹ،ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش،کنٹریکٹ،ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز میں تقریباً 11 ہزار 421 ملازمین تھے جن میں 5 ہزار 217 مستقل، 3 ہزار 319 عارضی اور 2 ہزار 885 یومیہ اجرت پر کام کرنے والے شامل ہیں۔

مستقل ملازمین کے لیے 22 ارب 80 کروڑ روپے تک معاوضہ متوقع ہے، عارضی ملازمین کے لیے تقریباً 3 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لیے تقریباً 2 ارب 90 کروڑ روپے۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 29 ارب 20 کروڑ روپے معاوضے کی لاگت متوقع ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انہیں اختیاری علیحدگی اسکیم کے تحت معاوضہ دیا جائے گا۔ مستقل ملازمین کو خدمت کے سالوں کے حساب سے بنیادی تنخواہ کے برابر ادائیگی ہوگی جبکہ عارضی اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو بھی معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

ملازمین کے لیے 29 ارب روپے سے زائد کا پیکج تجویز کیا گیا ہے اور اسٹورز کا سامان گوداموں میں منتقل کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے۔

ادھرپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ پیکیج پیش کر دیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی جنید اکبر خان نے کی جس میں ادارے کی مالی مشکلات اور انتظامی معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی نے نشاندہی کی کہ ایم ڈی کو تنخواہیں دی جا رہی ہیں لیکن عام ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ملک بھر سے یوٹیلیٹی سٹورز ختم ، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے 14 ہزار ملازمین کے روزگار پر کاری ضرب لگائی جا رہی ہے،سیکرٹری صنعت نے وضاحت دی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پہلے اپنے اخراجات خود پورے کرتے تھے،موجودہ بجٹ میں فنانس ڈویژن سے رقم مانگی گئی تھی لیکن فنڈز مختص نہیں کیے گئے۔

پرانا بزنس ماڈل اب قابلِ عمل نہیں رہا،سبسڈی ملنے پر ادارہ چلتا تھا مگر وہ عوام تک شفاف انداز میں منتقل نہیں ہو رہی تھی۔

چیئرمین پی اے سی نے اس پر سوال اٹھایا کہ اگر ہر ادارے کے مسائل پر یہی حل نکالا جائے تو کیا سب ادارے بند کر دیے جائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ سترہ سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگانا زیادتی ہے،اس موقع پر سیکرٹری صنعت نے یقین دہانی کرائی کہ ریٹائرمنٹ یا گولڈن ہینڈ شیک پیکیج تیار کیا جا رہا ہے جس سے کنٹریکٹ، ریگولر اور ڈیلی ویجز تینوں قسم کے ملازمین مستفید ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *