علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیاگیا

علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیاگیا

بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں مگر کارروائی سادہ لباس اہلکاروں نے کی۔

انہوں نے علیمہ خان کے بیٹے کی گاڑی روکی اور زبردستی اپنے ساتھ لے گئے،گرفتاری کے وقت گاڑی علیمہ خان کے شوہر چلا رہے تھے۔یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل علیمہ خان کے بڑے بیٹے شاہ ریز عظیم کو بھی 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے صرف 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز کو عدالت میں لانے کے بعد قیدیوں کی وین میں بٹھا دیا گیا ہے، گزارش ہے کہ انہیں بخشی خانے میں منتقل کیا جائے۔

عدالتی حکم پر ڈی ایس پی سیکیورٹی پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم کو بخشی خانے پہنچا دیا گیا ہے۔پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزم 9 مئی کے کیس میں نامزد ہے اور گزشتہ رات گھر سے گرفتار کیا گیا، جبکہ وکیلِ صفائی سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز کو 27 ماہ بعد مقدمے میں شامل کیا گیا حالانکہ وہ اس دوران چترال میں موجود تھے اور واقعات سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *