آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہو گیا۔
دو ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کی قیمت میں 300 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 1400 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آٹا ملز ایسوسی ایشن کے مطابق، اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت بھی بڑھ گئی ہے اور یہ 2650 روپے تک پہنچ چکی ہے، جب کہ فی من قیمت میں 300 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔