ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر زیر زمین تھی، ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سیلابی صورتحال : وزیراعظم کا سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، اس وقت زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ ژوب میں آئے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *