ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئےایف بی آر کا مخبروں کی مدد لینے پر غور

ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئےایف بی آر کا مخبروں کی مدد لینے پر غور

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے نجی شعبے کے مخبروں کی مدد لینے پر غور شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد سالوں کے وقفے کے بعد ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت دوبارہ شروع ہونے کے امکان کے ساتھ ایف بی آر ممکنہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے مقصد سے مستند معلومات حاصل کرنے کے لیے نجی شعبے کے مخبروں کو اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔

 ایف بی آر نجی شعبے کی مخبر کمپنیوں کی مدد سے ٹیکس چوروں سے وصول کی گئی رقم کا ایک مخصوص فیصد ان کے ساتھ شیئر کرے گا، جو کہ ٹیکس چوری شدہ رقم کی مقدار کے لحاظ سے 5 سے 10 فیصد کے درمیان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

دوسری جانب ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

سال 2025کے ٹیکس گوشوارے اب 26 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟

 اس سے پہلے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ  18 اگست مقرر تھی، ایف بی آر کے مطابق تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھانے کے لیے واجب الادا سیلز ٹیکس جمع کرانا لازمی ہوگا، سیلز ٹیکس کے واجبات مقررہ تاریخ کے اندر ادا کرنا ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *