واٹس ایپ میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری ، واٹس ایپ میں  ایک نئے دلچسپ  فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو بہت حد تک وائس میلز جیسا محسوس ہوتا ہے۔

واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو کہ وائس میل کے تجربے سے خاصی مشابہت رکھتا ہے، اس فیچر کا مقصد ان کالز کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے جن کا جواب صارفین کسی وجہ سے نہیں دے پاتے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی تازہ رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نئے شارٹ کٹ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اب اگر آپ کسی شخص کو واٹس ایپ پر کال کرتے ہیں اور وہ کال ریسیو نہیں کرتا، تو کال اسکرین پر ‘ریکارڈ وائس میسج’ کا آپشن نمایاں ہو جائے گا ،  یہ بٹن “کال اگین” اور “کینسل” کے ساتھ ظاہر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر اب موبائل نمبر کے بجائے ’یوزر نیم‘ سے اکاؤنٹ بنانا ممکن

یہی آپشن بعد ازاں متعلقہ چیٹ ونڈو میں بھی دستیاب ہوگا، جس سے آپ بغیر کسی اضافی مرحلے کے، فوراً ایک آڈیو پیغام ریکارڈ کر کے بھیج سکیں گے۔

اگرچہ واٹس ایپ میں پہلے سے وائس نوٹ بھیجنے کی سہولت موجود ہے، لیکن یہ نیا شارٹ کٹ اس عمل کو مزید تیز، ہموار اور سہل بنا دے گا ،  خاص طور پر اُن مواقع پر جب فوری جواب دینا ممکن نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کی جانب سے صارفین کیلئے دلچسپ نیا فیچر متعارف

فی الحال یہ فیچر محدود بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور واٹس ایپ نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ اسے عام صارفین کے لیے کب شروع کیا جائے گا۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے صارفین کے لیے رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے، جو خاص طور پر ان مواقع پر مددگار ثابت ہوگا جب کوئی کال ریسیو نہ ہو سکے۔ اگرچہ فی الحال یہ سہولت صرف بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، مگر توقع ہے کہ جلد ہی تمام صارفین کو اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے رابطے کو آسان اور تیز تر بنانے کی کوششیں مستقبل میں مزید دلچسپ فیچرز کی نوید دے رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *