سیلابی صورتحال کے پیش نظر گلگت میں تعلیمی ادارے25 اگست تک بند

سیلابی صورتحال کے پیش نظر گلگت میں تعلیمی ادارے25  اگست تک بند

گلگت میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے25اگست تک بندرہیں گے۔

محکمہ تعلیمات گلگت بلتستان نے 25 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔

دوسری طرف گلگت کے علاقےغذر میں مصنوعی جھیل پھٹنے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ساحلی پٹی پر آباد رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مون سون کا نیا سسٹم ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے متاثرین سے ملاقاتیں کی ہیں، وزیراعلیٰ نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا ہے اور پانی و بجلی اور رابطہ سڑکوں کی بحالی ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فیض اللہ فراق نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کا وسیلہ بننے والے چرواہے کو نقد انعام دیا جائے گا، چرواہے کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ بلا کر اس کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی جائے گی، وزیراعلیٰ نے نقد انعام کے ساتھ سرٹیفکیٹ دینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

غذر تالی داس کے متاثرین کے لیے مستقل بنیادوں پر متبادل گاؤں قائم کیا جائے گا، متاثرین کے متبادل گاؤں کے لیے وزیر اعظم سے بات کریں گے، دائن کی آر۔سی۔سی پل کی تعمیر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

صوبائی حکومت کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت متاثرین کیلئے متبادل گاؤں اور ار سی سی پل کیلئے صوبائی حکومت کا ہاتھ بٹائے گی، ضلع غذر میں ارلی وارننگ سسٹم فعال نہیں ہے، ایک چرواہے کی اطلاع پر سیکڑوں انسانی جانیں بچ گئی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *