ٹک ٹاکرثناء یوسف کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

ٹک ٹاکرثناء یوسف  کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا چالان مکمل کرلیا گیا، جسے پراسیکیوشن نے سکروٹنی کے بعد سیشن کورٹ اسلام آباد کو بھیج دیا ہے۔

چالان کے مطابق ثناء یوسف کی فیملی، ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار سمیت 31 گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے ایک ماہ سے زائد سکروٹنی کے بعد یہ چالان عدالت کو ارسال کیا گیا۔ کیس کا باضابطہ ٹرائل موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ٹک ٹاکر مخدوم جنید جانی ہنی ٹریپ اسکینڈل میں گرفتار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *