بھٹو کے پوتے ذوالفقار جونیئر کا بڑا اعلان

بھٹو کے پوتے ذوالفقار جونیئر  کا بڑا اعلان

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار جونیئر نے نئی سیاسی جماعت لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذوالفقار جونیئر کا کہنا ہے کہ پارٹی کا باضابطہ اعلان فاطمہ بھٹو کی لندن سے واپسی پر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اہم شخصیات نے ان سے رابطے کیے ہیں۔ مزید کہا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین سے یکجہتی کے لیے دورہ کریں گے۔

ذوالفقار جونیئر نے واضح کیا کہ دریائے سندھ اور علاقائی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو سمجھنا چاہیے کہ دریائے سندھ میں پانی ہوگا تو ان کے گھروں میں آٹا آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی

یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو نے دو سال قبل کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراہم بیرا (جبران) سے شادی کی تھی۔ فاطمہ بھٹو کے مطابق شادی اگرچہ سادگی سے ہوئی مگر کئی روایتی رسومات ادا کی گئیں اور ان کے بھائی ذوالفقار جونیئر نے انہیں دادی نصرت بھٹو کا امام ضامن باندھا۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ نکاح کی تقریب دادا، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی لائبریری میں منعقد ہوئی، جو ان کی پسندیدہ ترین جگہ تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *