وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولت کے لیے الیکٹرک اور میٹرو بسوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے سی ڈی اے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔
اس ایپ کے ذریعے شہری بسوں کے روٹس، اسٹاپس اور شیڈول کے بارے میں تفصیلات گوگل میپس پر براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔
اب جڑواں شہروں میں چلنے والی بسوں کے تمام روٹس اور اسٹاپس کی معلومات گوگل میپس پر دستیاب ہوں گی، جس سے شہری آسانی سے سفر کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :اسلام آباد میٹرو بس کے تمام روٹس کے کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان
ایپ پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے اور یہ موبائل فونز پر آسانی سے استعمال کی جا سکتی ہے۔متعارف کرائی گئی ایپ میں نہ صرف سفر کی منصوبہ بندی کے فیچرز موجود ہیں بلکہ روٹ ٹائمز، سیاحت سے متعلق رہنمائی اور اہم اعلانات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
شہری اس کے ذریعے بسوں کے روٹس میں ہونے والی تبدیلیوں سے بھی فوری آگاہ رہ سکیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ گوگل میپس پر الیکٹرک اور میٹرو بسیں واضح اور نمایاں رنگوں کے ساتھ دکھائی جائیں گی تاکہ شہری آسانی سے بسیں شناخت کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس ایپ کے ذریعے کرایہ کی ادائیگی کا فیچر بھی شامل کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو سفر میں سہولت اور وقت کی بچت ہوگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب حکومت کا حسن ابدال اور فتح جنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

