سعودی عرب میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آ ج طلب

سعودی عرب میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آ ج طلب

سعودی عرب میں ہجری مہینے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے، یکم ربیع الاول آج 24 اگست کو ہوگا  جبکہ 12 ربیع الاول 4 ستمبر 2025 کو ہوگا۔

حرمین کے ایکس اکاؤنٹ پر تصویر کے ساتھ بتایا گیا کہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے بعد مکہ کے کلاک ٹاور کو روشن کر کے مہینے کی آمد کی اطلاع دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ چاند دیکھ لیا گیا ہے اور آج اتوار کو یکم ربیع الاول ہوگا۔

حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت سعودی عرب میں 4 ستمبر بروز جمعرات کو منایا جائے گا،ادھر عمان کے حکام نے بھی اعلان کیا کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند ا نظر آ گیا اور آج یکم ربیع الاول ہوگا۔

یہ خبربھی پڑھیں :ماہ ربیع الاول کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

کویت کی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ 4 ستمبر بروز جمعرات کو بارہ ربیع الاول کے موقع پر وزارتوں اور حکومتی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

ادھر پاکستان میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی صاحبزادہ ابوالخبیر کریں گے اور یہ نماز عصر کے بعد محکمہ موسمیات کے میٹ آفس کراچی، گلستان جوہر اسکیم 33 میں ہوگا۔

اس اجلاس میں کراچی کے رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کے علاوہ وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

یہ خبربھی پڑھیں :آج چاند نظر آنے کی صورت میں 12ربیع الاول کس تاریخ کو ہو گی؟

اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، چاند کی حتمی رویت اور اعلان چیئرمین صاحبزادہ ابوالخبیر کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *