اسرائیلی فوج نے غزہ پر قبضے کا منصوبہ تیز کردیا، مغربی علاقے میں ٹینک داخل

اسرائیلی فوج نے غزہ پر قبضے کا منصوبہ تیز کردیا، مغربی علاقے میں ٹینک داخل

اسرائیلی فوج نے غزہ پر قبضے کے منصوبے میں تیزی لاتے ہوئے اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور مغربی علاقے سبرا میں ٹینک داخل کر د ئیے گئے ہیں۔

الجزیزا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں کا یہ اقدام علاقے پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا،غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور مقامی رہائشی علاقوں پر تازہ حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید ہو گئےجن میں امداد کے منتظر 22 افراد بھی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ منظور، نیا نقشہ بھی جاری
غزہ میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 62,622 اور زخمیوں کی تعداد 157,673 تک پہنچ گئی ہے،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھوک اور قحط کے باعث مزید 8 فلسطینی ہلاک ہوئےجس کے بعد اسرائیلی کارروائیوں اور جبری قحط سے اموات کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی جس میں 114 بچے شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ہتھیار نہیں دے سکتے، غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی نہیں ہونے دوں گا، جرمن چانسلر
ادھر بین الاقوامی ردعمل میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، ترک خاتون اول امینہ اردوان نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو خط لکھ کر غزہ کے بچوں کے لیے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا اسی دوران برطانیہ میں اسکاٹش نیشنل پارٹی نے وزیراعظم اسٹارمر سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *