پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

مسافروں کے لیے اہم خبر ، قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) نے یورپ میں پیرس کیلئے اپنے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے لاہور پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پیرس سے لاہور کیلئے آخری پرواز 12 ستمبر کو روانہ ہوگی، جبکہ لاہور سے پیرس کی آخری پرواز 17 ستمبر کو آپریٹ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بلندیوں پر پاکستان کا پرچم، کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے پیرس کے لئے دوطرفہ فلائٹ آپریشن مکمل طور پر فعال رہے گا، برطانوی آپریشن کی تیاری کیلئے جہازوں کی تزئین و آرائش کیلئے آپریشنل بیڑے کو محدود کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے 18 جون سے ہفتہ وار دو پروازیں لاہور سے پیرس کے لئے شروع کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بیڑے میں بارہ 777 ساختہ طیاروں میں سے 7 ٹرپل سیون طیارے گروانڈ ہیں، پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے سعودی عرب پیرس اور ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن میں استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ ویزا کا حصول آسان، سعودی عرب نے ’نسک عمرہ‘ پلیٹ فارم متعارف کروا دیا

یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ساڑھے 4 سال بعد قومی ایئر لائن پرعائد پابندیاں ہٹنے کے بعد رواں سال 10 جنوری کو پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *