ملک بھر میں ربیع الاول کے چاند کی رویت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوئے، مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے کی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاوّل 1446 ہجری بروز ہفتہ 6 ستمبر کو ہوگی۔
چاند کی رویت کے لیے مرکزی اجلاس آج کراچی میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کے ساتھ وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔
ملک کے دیگر بڑے شہروں بشمول اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے، تاہم کسی جگہ سے چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
بعد ازاں تمام شہادتوں اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ اعلان کیا کہ پاکستان میں ربیع الاوّل کا چاند آج نظر نہیں آیا۔