جہازوں کی کمی، روٹس میں اضافہ ، پی آئی اے کیلئے نئی مشکلات کھڑی ہو گئیں

جہازوں کی کمی، روٹس میں اضافہ ، پی آئی اے کیلئے نئی مشکلات کھڑی ہو گئیں

جہازوں کی کمی اور روٹس میں اضافے کے باعث پی آئی اے کے لئے مشکلات کھڑی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے لیے جہازوں کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے نے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے لاہور تا پیرس روٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،پی آئی اے کی 12 ستمبرکو لاہور تا پیرس آخری فلائٹ روانہ ہو گی۔

لاہور تا پیرس روٹ ختم ہونے کے بعد یہ طیارہ اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی پروازوں میں استعمال ہو گا ۔ جہازوں کی کمی کے باعث پی آئی اے پابندی ختم ہونے کے باجود برطانیہ کے لئے روٹ بحال نہیں کر سکی،پی آئی اے برطانیہ کے لیے چودہ اگست سے پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن جہازوں کی دستیابی نہ ہونے کے باعث ڈیڈ لائن کے مطابق پروازیں شروع نہیں ہوں سکیں۔

مزید پڑھیں: سوزوکی “آلٹو‘‘ گاڑی کی فروخت میں بڑی کمی کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کلئیر نس لیٹر نا ملنے کے باعث بھی تاخیر ہوئی ،پی آئی اے برطانیہ پروازوں کے لیے بوئنگ طیارے کو استعمال کرے گی ۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کے پاس کل 34 جہاز ہیں جن میں سے 19 فعال ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *