فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں عالمی سطح پر پاکستان کے اثر و رسوخ میں زبردست اضافہ ہوا، عالمی جریدے کی رپورٹ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں عالمی سطح پر پاکستان کے اثر و رسوخ میں زبردست اضافہ ہوا، عالمی جریدے کی رپورٹ

 عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے  فیلڈ مارشل عاصم منیر حالیہ عالمی سیاست میں ایک ایسے کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے نہ صرف خطے کی سفارتی سمت بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ امریکہ اور ایران کے درمیان غیر رسمی رابطوں میں بھی مرکزی حیثیت اختیار کر لی ہے۔

دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انہیں میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل  کہنا محض ایک علامتی جملہ نہیں بلکہ ان کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کا اظہار سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عاصم منیر پاکستان کی اس نئی سفارتی حکمتِ عملی کے مرکزی کردار ہیں جس کے ذریعے اسلام آباد نے خود کو ایک علاقائی ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

خاص طور پر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے پس پردہ رابطوں اور پیغامات کے تبادلے میں اہم کردار ادا کیا، جس میں فیلڈ مارشل کا اثر و رسوخ نمایاں رہا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ ایران امن معاہدہ: ’’نوبل پیس پرائز فار فیلڈ مارشل عاصم منیر‘‘ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

دی ڈپلومیٹ کے مطابق عاصم منیر کی اہمیت صرف سفارت کاری تک محدود نہیں بلکہ وہ پاکستان کی عالمی ساکھ کی  ازسرنو تشکیل  کے عمل میں بھی بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کے دور میں پاکستان نے خود کو ایک ایسے ملک کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو خطے میں استحکام اور امن کے لیے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، اسی تناظر میں انہیں امریکہ اور خلیجی ممالک کے ساتھ روابط میں ایک اہم شخصیت سمجھا جا رہا ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان پیغام رسانی اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں فعال کردار ادا کیا ہے، اور اس عمل میں عاصم منیر کی ذاتی سفارتی مہارت اور عسکری پس منظر کو فیصلہ کن عنصر قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کے بارے میں مثبت بیانات نے ان کی عالمی حیثیت کو مزید مضبوط کیا ہے انہیں بعض مواقع پر ’’عظیم سپاہی اور انتہائی اہم شخصیت‘‘ جیسے القابات سے بھی نوازا گیا، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ وہ امریکی پالیسی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔

مجموعی طور پر دی ڈپلومیٹ کی یہ رپورٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک ایسے فوجی رہنما کے طور پر پیش کرتی ہے جو نہ صرف پاکستان کے اندر طاقت کے توازن میں اہم ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی خاص طور پر امریکہ، ایران اور خلیجی سیاست میں ایک اثر انگیز کردار ادا کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles