اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئےبری خبر آ گئی ، سی ڈی اے کی جانب سے پانی اور سیوریج چارجز بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سی ڈی اےبورڈ نےواٹر اینڈ سینیٹیشن چارجز بڑھانے کی منظوری دے دی،اسلام آباد میں دس مرلہ گھر کے واٹر چارجز 280 روپے جبکہ پانچ مرلہ گھر کے واٹر چارجز 192روپےماہانہ ہیں۔
سی ڈی اے کےمطابق سی ڈی اے کی آمدن 40 لاکھ، اخراجات 4 ارب روپےسالانہ ہے،آئندہ واٹرسیوریج بلز ماہانہ بنیادوں پر وصول کرنےکی تجویز ہے، واٹر سیوریج چارجزمیں آخری مرتبہ اضافہ 18-2017 میں ہوا تھا،5 مرلہ گھر سے کم ازکم 500 روپے واٹر سیوریج بل وصول کرنےکی تیاری کی جارہی ہے۔