ایران کی پاکستان کو سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش، مون سون کی تباہ کاریوں پر اظہارِ افسوس

ایران کی پاکستان کو سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش، مون سون کی تباہ کاریوں پر اظہارِ افسوس

پاکستان میں جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی اور 800 کے قریب قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد، ایران نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امداد کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ایران کا زرعی تجارت کو 2 سال میں 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے یہ پیشکش پیر کو اپنے پاکستانی ہم منصب وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کی ہے۔

اسکندر مومنی نے کہا کہ پاکستان ایک برادر ہمسایہ ملک ہے اور ایران اس مشکل وقت میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرا دکھ ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’ایران پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے‘۔

مزید پڑھیں:صدر مملکت سے ایرانی صدر کی ملاقات، پُرامن،خوشحال مستقبل کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے،آصف زرداری

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے اظہارِ یکجہتی اور امداد کی پیشکش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی اور امداد کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ مسلسل مون سون بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں شدید تباہی ہوئی ہے، ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر قومی و بین الاقوامی سطح پر مزید تعاون کی اپیل کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *