این اے 129 ضمنی الیکشن ، حماد اظہر نے اچانک بڑا اعلان کر دیا

این اے 129 ضمنی الیکشن ، حماد اظہر نے اچانک بڑا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے بتایا کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے اور نہ ہی نشست جیتنے کے بعد حلف لینا ممکن ہوگا، اس لیے انہوں نے یہ ذمہ داری اپنے کزن چوہدری ارسلان احمد کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی مقدمات: عمر ایوب، زرتاج گُل اور شبلی فراز کو 10، 10 سال قید کی سزائیں

حماد اظہر نے کہا کہ چوہدری ارسلان احمد کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی انتخابی مہم کی انچارج ان کی ہمشیرہ ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارسلان احمد تحریک انصاف کے دور حکومت میں لاہور کی فروٹ و سبزی منڈی کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور ایک ہونہار نوجوان ہیں۔ وہ ماضی میں میرے والد میاں اظہر (مرحوم) اور میری انتخابی مہمات میں بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں، اور انشاء اللہ این اے 129 سے کامیابی حاصل کریں گے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ ارسلان احمد کے والد کا انتقال 2020 میں کووِڈ کے باعث ہوا، جس کے بعد ان کے والد میاں اظہر مرحوم نے ارسلان کو اپنی سرپرستی میں لے لیا اور وہ انہیں اپنا دوسرا بیٹا تصور کرتے تھے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ارسلان احمد پر 9 مئی کے کسی بھی واقعے کا کوئی جعلی مقدمہ درج نہیں کیونکہ وہ اس روز ملک سے باہر موجود تھے، اس لیے ان کے خلاف نااہلی کی کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *