بارش سے بچنے دکان میں گھسنے والی چینی خاتون کروڑ پتی کیسے بن گئی؟

بارش سے بچنے دکان میں گھسنے والی چینی خاتون کروڑ پتی کیسے بن گئی؟

زندگی کے کچھ لمحے معمولی دکھائی دیتے ہیں، مگر وہی پل انسان کی تقدیر کا رخ بدل سکتے ہیں۔ چین کے صوبے یوننان کے شہر Yuxi میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا ایک ایسا ہی غیر معمولی واقعہ، جو اس کی زندگی کا رخ بدل گیا۔

ایک دن یہ خاتون معمول کے مطابق باہر موجود تھیں کہ موسلا دھار بارش نے انہیں اچانک پریشان کر دیا۔ اپنے آپ کو بھیگنے سے بچانے کے لیے وہ قریبی ایک ایسی دکان میں داخل ہو گئیں جہاں لاٹری ٹکٹ فروخت کیے جا رہے تھے۔

دکان کے اندر وقت گزارنے کے لیے انہوں نے دکان دار سے اسکریچ کارڈز کے بارے میں دریافت کیا اور دل بہلانے کے لیے کچھ ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔ خاتون نے 900 یوآن کے 30 اسکریچ کارڈز خریدے اور وہیں بیٹھ کر انہیں چیک کرنا شروع کیا۔

حیرت انگیز طور پر چھٹے کارڈ پر ہی انہیں 10 لاکھ یوآن کا انعام مل گیا جو پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 4 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ اس غیر متوقع جیت پر وہ دم بخود رہ گئیں اور انہیں خود کو سنبھالنے میں کچھ وقت لگا۔

خاتون نے بتایا کہ اگرچہ وہ کبھی کبھار اس قسم کے ٹکٹ خریدتی تھیں، لیکن اس دن بارش کی وجہ سے دکان کے اندر رکنے کا فیصلہ دراصل ان کی خوش بختی کا سبب بن گیا۔

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے دکان دار کو ایک تحفہ اور شکر گزاری کے طور پر ایک خوبصورت بینر پیش کیا۔ تاہم خاتون نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے اور اس واقعے کو سوشل میڈیا پر نہ پھیلانے کی درخواست کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *