امریکا ایران مذاکرات، ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ نے بڑا اعلان کر دیا

امریکا ایران مذاکرات، ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ نے بڑا اعلان کر دیا

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ کچھ طاقیں ایران کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ افواج نے رضا پہلوی اور اس کی ظالم اولاد کی ایران کو تقسیم کرنے کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ایران کے ڈرونزامریکا اور صیہونی طاقتوں پر بجلی بن کر گرے اسی طرح ایران کی بحریہ بھی دشمن کو تلخ شکست دینے کیلئے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی تمام افواج چوکس ہے اور دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ہماری فوج کفر اور تکبر کی دو بڑی فوجوں سے لڑ رہی ہے اور اسلامی فوج نے دنیا کے سامنے کفر کی افواج کو بے نقاب کیا ہے ۔ایران کی افواج بہادری کے ساتھ اپنی سرزمین ، پانیوں اور اپنے پرجم کا دفاع کر رہی ہے ۔

انہوں نے ایرانی فوج اور عوام کے مابین محبت کے لازوال رشتے کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ایران کی فوج قوم کے بچوں کی مانند ہے جو لوگوں کے گھروں اور دلوں سے نکلی ہے

یہ بھی پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے نئی شرائط عائد کر دیں

دوسری جانب نائب کے وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ  نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر قانونی اقدام ہے، اور ایران کا دفاع پورے خطے کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے بیانات متضاد ہیں، جن میں ایک طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف فوجی کارروائی کی دھمکی دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات کا حقیقی مطلب واضح نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *