تمام اینڈرائیڈ صارفین کے موبائل کی سیٹنگز اچانک کیوں تبدیلی ہوئیں، وجہ سامنے آگئی

تمام اینڈرائیڈ صارفین کے موبائل کی سیٹنگز اچانک کیوں تبدیلی ہوئیں، وجہ سامنے آگئی

دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین ان دنوں حیرت اور تشویش کا شکار ہیں، جب ان کے فونز کی سیٹنگز اور انٹرفیس بغیر اجازت تبدیل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:‏موبائل چھن جانے کا ڈر ختم، اینڈرائیڈ صارفین کیلئے خوشخبری

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد نے شکایات کی ہیں کہ نہ صرف فون کال کا ڈسپلے مختلف نظر آ رہا ہے بلکہ مجموعی طور پر فون کی ’لُک اینڈ فیل‘ میں بھی نمایاں تبدیلیاں آگئی ہیں۔

پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے صارفین نے خاص طور پر اس بات پر اعتراض اٹھایا کہ ان سے پوچھے بغیر ان کے موبائل فونز پر اتنی بڑی تبدیلی کیسے ممکن ہوئی؟

حقیقت کیا ہے؟ ماہرین کی وضاحت

آئی ٹی ماہر کنول چیمہ کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ گوگل کی جانب سے کیا گیا ایک نیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے، جس کا مقصد صارف کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی اس نوعیت کی اپ ڈیٹس ہوتی رہی ہیں، لیکن اس بار تبدیلیاں واضح اور نمایاں تھیں، اس لیے صارفین نے فوراً نوٹس کیا۔

مزید پڑھیں،سرکاری افسران اینڈرائیڈ ایپس کا شکار ، ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف

کنول چیمہ نے واضح کیا کہ جن صارفین کے موبائل فونز پر آٹو اپ ڈیٹ فعال تھا، ان کے فونز پر سافٹ ویئر بغیر اجازت خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہو گیا، جب کہ باقی صارفین کو اپ ڈیٹ کی اجازت کے لیے نوٹیفکیشن بھیجا گیا تھا۔

پرانی سیٹنگ واپس کیسے لائیں؟

اچانک آنے والی تبدیلیوں سے پریشان صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ فون کی پرانے ڈسپلے اور سیٹنگز واپس حاصل کرنا ممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق، صارفین ’گو بیک ٹو اولڈ‘ کے آپشن پر جا کر پچھلی لُک بحال کر سکتے ہیں۔

پرائیویسی متاثر ہوئی یا نہیں؟

صارفین کی سب سے بڑی تشویش یہ رہی کہ کہیں یہ تبدیلیاں ان کی پرائیویسی کے لیے خطرہ تو نہیں۔ کنول چیمہ نے اس خدشے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اپ ڈیٹ صارف کے نجی ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرتا۔ سافٹ ویئر کمپنیاں صرف سسٹم کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہیں، نہ کہ صارف کا ذاتی ڈیٹا دیکھنے کی۔

کیا فون کی کارکردگی پر اثر پڑا؟

جہاں کچھ صارفین نئی اپ ڈیٹ کو مفید قرار دے رہے ہیں، وہیں کچھ نے شکایت کی کہ فون سست ہو گیا ہے اور بیٹری جلد ختم ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید اپ ڈیٹس پرانے فونز پر دباؤ ڈال سکتی ہیں، تاہم مجموعی طور پر یہ اپ ڈیٹس بیٹری کی بہتری اور کارکردگی میں اضافے کے لیے کی جاتی ہیں۔

تبدیلیاں وقتی، حل موجود

اگر آپ نے حال ہی میں اپنے فون میں تبدیلیاں محسوس کی ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ سب ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ اگر پرانی شکل واپس چاہیے تو سیٹنگز میں جائیں، اور پرائیویسی کے حوالے سے بھی فکر مند نہ ہوں، آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *