حکومت کا شہدا کے لیے بڑا اعلان

حکومت کا شہدا کے لیے بڑا اعلان

وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز کے شہدا کے ورثا کے لیے مالی امداد کے پیکیج میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہدائے پاکستان کو سلام،  کیپٹن عاقب جاوید شہید کی چھٹی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منظور شدہ نئے پیکیج کے تحت شہدا کے لواحقین کو دی جانے والی مالی امداد میں 233 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر نئے پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہدا کے لیے کم از کم معاوضہ 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ معاوضہ 1 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ نیا پیکیج ان تمام سول آرمڈ فورسز پر لاگو ہو گا جن میں پنجاب رینجرز، سندھ رینجرز، فرنٹیئر کور (شمالی و جنوبی خیبرپختونخوا)، فرنٹیئر کور (شمالی و جنوبی بلوچستان)، پاکستان کوسٹ گارڈز، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور فیڈرل کانسٹیبلری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:9 مئی مقدمات میں سزائیں: جو ریاست کو نقصان پہنچائیں، شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچائیں، ان کے لئے رحم کی امید نہیں ہونی چاہیے، سینئر اینکرمبشر لقمان

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اُن جوانوں کی قربانیوں کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے جو وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کر دیتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کی بہتر مالی معاونت کے لیے یہ فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *