آئی فون 17 کا انتظار ختم، کمپنی نے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

آئی فون 17 کا انتظار ختم، کمپنی نے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ایپل کے شائقین کے لیے خوشخبری! طویل انتظار کے بعد آخرکار ایپل نے اپنی نئی آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیک دنیا کی نظریں اس ایونٹ پر جمی ہوئی ہیں، جہاں نئی خصوصیات اور شاندار ڈیزائن کے ساتھ ایک اور انقلابی فون پیش کیے جانے کی امید ہے۔

آئی فون 17 سیریز کے ساتھ ایپل واچ سیریز 11 اور ائیر پوڈز پرو 3 کو بھی ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے ، یہ ایونٹ ایپل کے ہیڈ آفس ایپل پارک میں ہوگا جو ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے۔

آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور لگ بھگ تمام تر تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔اس سیریز کی ایک خاص بات نیا آئی فون 17 ائیر ہوگا، آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا جو کہ آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا،اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔

درحقیقت اس فون کا ڈیزائن ہی اسے صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بنائے گا ورنہ فیچرز کے لحاظ سے یہ اسٹینڈرڈ ماڈل سے زیادہ خاص نہیں ہوگا۔

آئی فون 17 پرو ماڈلز کے بیک پر کیمرا ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ 2020 میں آئی فون 11 کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل کے اسمارٹ فونز کے کیمرا ڈیزائن میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ، آئی فون پرو ماڈلز میں بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔

درحقیقت آئی فونز کا بیک کیمرا ڈیزائن کافی حد تک گوگل پکسل فونز کے پل (pill) کیمرا بار جیسا ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اسی طرح فرنٹ کیمرے کے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی جبکہ زیادہ فاسٹ میگ سیف چارجنگ اور اے 19 چپس بھی فونز کا حصہ بنائی جائیں گی۔

آئی فون 17 پرو میکس میں پہلے سے زیادہ بڑی بیٹری دی جائے گی جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 کا ڈسپلے ریفریش ریٹ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا،چاروں فونز کے اندر آئی او ایس 26 آپریٹنگ سسٹم کو دیا جائے گا جس میں لیکوئیڈ گلاس انٹرفیس موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام نے صارفین کی پسندیدہ سہولت اچانک چھین لی

آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے ایپل کا یہ اعلان یقینی طور پر ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ نیا ماڈل صارفین کی توقعات پر کتنا پورا اترتا ہے، اگر آپ بھی نئے فیچرز، بہتر پرفارمنس، اور دلکش ڈیزائن کے منتظر ہیں، تو بس تھوڑا اور صبر کریں – نیا آئی فون آنے ہی والا ہے!

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *