ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں ڈوبنے والوں کی تعداد آٹھ ھو گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق پانی میں بہہ کر ڈوبنے والوں میں فرح زوجہ عمران، نور دختر عمران، مختاراں زوجہ منیر، مختاراں زوجہ اقبال شامل ہیں جن کی انتظامیہ نے لاشیں تلاش کر لی ہیں جبکہ عمران، ثاقب،زرقا اور سمن ابھی تک لا پتہ ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ھے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈوبنے والے افراد کا تعلق سمبڑیال کے نواحی علاقہ ماجرہ کلاں اور سیدووالی سے ہے۔ تحصیل انتظامیہ سمبڑیال کے مطابق دریائے چناب کے اوورفلو ھونے سے 50 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ریسکیو 1122 کے مطابق ابھی تک 110 متاثرہ افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔