بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گا، اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے اپنے یوم آزادی پر روس پر ڈرون حملے، ایٹمی بجلی گھر میں آگ لگ گئی

مزید بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے اطلاق سے ستمبر کے بلوں میں صارفین کو تقریباً 23 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *