عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 3399 ڈالر کا ہو گیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اس اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے اور دس گرام کی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے ہو گئی ہے۔