دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کر لی ہے۔
انسٹاگرام پر اپنے شوہر کو طلاق دینے کا اعلان کرنے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِاعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی 31 سالہ صاحبزادی شیخہ مہرہ نے 40 سالہ مراکشی نژاد ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کی ہے، جس کی تصدیق ریپر کے نمائندے نے کردی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیخہ مہرہ اور فرنچ مونٹانا 2024 کے اختتام سے ایک ساتھ ہیں۔ اس دوران شیخہ مہرہ نے فرنچ مونٹانا کو دبئی کا دورہ کرایا اور دونوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں۔