واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر رائٹنگ ہیلپ متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے پیغامات کو بہتر بنانے، دوبارہ تحریر کرنے اور وقت کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر میٹا کی پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے، جس کے تحت صارفین کو اے آئی پر مبنی تجاویز دی جائیں گی، تاہم پیغامات کے اصل مواد تک کمپنی یا پلیٹ فارم کی رسائی نہیں ہوگی۔
اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے تحریر کردہ پیغامات کو زیادہ درست اور آسان انداز میں دوبارہ لکھوا سکیں گے۔ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے پیغام لکھتے وقت ایپ میں نیا پینسل آئیکن ظاہر ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو تیسرے فریق کے سافٹ ویئر استعمال کرنے سے بچانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ فی الحال یہ سہولت محدود ممالک میں دستیاب ہے۔