حکومت کا سیلاب متاثرین کے لئے بڑی امداد کا اعلان

حکومت کا سیلاب متاثرین کے لئے بڑی امداد کا اعلان

وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے گرنے پر کسی قسم کا معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آبی گزرگاہوں میں رہائش اختیار کرنے والے افراد کو نقصانات کا معاوضہ دینا ممکن نہیں ہوگا۔

وزیرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سے آبی گزرگاہوں میں کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں، فصلوں اور مال مویشی کے نقصانات کا سروے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت، دریائے راوی تباہی مچانے لگا، سیلابی ریلے نے لاہور کا رخ کرلیا، متعدد علاقے متاثر

عطا تارڑ نے کہا کہ اس بار پہلی بار ایسا ہوا کہ بارش کے تین سے چار سسٹم ایک ساتھ آئے۔ دریاؤں میں طغیانی کے باعث 2 لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج اور انتظامیہ نے بروقت رسپانس دے کر متعدد افراد کی جانیں بچائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *