دریائے چناب کا سیلابی ریلی قادر آباد ہیڈ ورکس کے اطراف میں تباہی مچاتا ہوا چنیوٹ کی حدود می داخل ہو چکا ہے چنیوٹ اور ربوا میں دریائے چناب کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور چنیوٹ میں اس وقت 6 لاکھ 88 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا ریکارڈ کیا گیا ہے جو ایک انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کا سیلابی ریلی قادر آباد ہیڈ ورکس کے اطراف میں تباہی مچاتا ہوا چنیوٹ کی حدود می داخل ہو چکا ہے چنیوٹ اور ربوا میں دریائے چناب کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور چنیوٹ میں اس وقت 6 لاکھ 88 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا ریکارڈ کیا گیا ہے جو ایک انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
قبل ازیں قادرآباد ہیڈورکس پر پانی کا شدید دباؤ کم ہو رہا ہے اور سیلابی ریلا پوری طاقت اور رفتار سے گزر تے ہوئے پنڈی بھٹیاں موٹر وے تک پہنچا ہے اور کوٹ مومن کے مقام پر شدید سیلابی صورتحال ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قادر آباد ہیڈ ورکس پر پانی کے کٹاؤ سے شکاف پڑنے پڑے دوسری جانب پانی کے بڑھتے دباؤکو کم کرنے کے لیے دریائے چناب پر منڈی بہاؤ الدین میں دو شگاف ڈالے گے ہیں تاکہ پانی کے بہاؤ کی رفتار کو کم کیا جا سکے پہلا شگاف منڈی بہاؤ الدین اور دوسرا شگاف علی پور چھٹہ کے مقام پر ڈالا گیا ہے۔
اور دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کا دباؤ 9 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا اگیا اور اس وقت چناب نگر، قادر آباد اور پنڈی بھٹیاں کے مقام پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے، اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر ہانی کا دباو رات کوکم ہو کر ڈھائی لاکھ کیوسک رہ گیا ہے۔
دوسری جانب پنڈی بھٹیاں میں پانی کے بڑھتے ہوئے پریشر سے کچا گرنا کے مقام پر 200 سے زاید گھر منہدم ہو چکے ہیں۔ اور آج دن میں کوٹ مومن کے مقام پر 7 لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلہ ریکارڈ کیا گیا۔