پارک ویو سوسائٹی لاہور میں سیلابی ریلا داخل، لوگوں کو گھر خالی کرنے کے لیے احکامات جاری

پارک ویو سوسائٹی لاہور میں سیلابی ریلا داخل، لوگوں کو گھر خالی کرنے کے لیے احکامات جاری

پارک ویو سوسائٹی لاہور کے عقبی راستے سے سیلابی ریلا حفاظتی بند توڑتا ہوا تیزی سے سوسائیٹی کے اندر داخل ہورہا ہے اور سیلابی ریلے کے ساتھ ہی لوگوں کو گھر خالی کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے راوی کے کنارے پر قائم پارک ویو سوسائٹی لاہور کے عقبی راستے سے سیلابی ریلا حفاظتی بند توڑتا ہوا تیزی سے سوسائیٹی کے اندر داخل ہورہا ہے اور سیلابی ریلے کے ساتھ ہی لوگوں کو گھر خالی کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔

پارک ویو سوسائیٹی لاہور کے پلاٹینم بلاک، پرل بلاک، سلور بلاک اورکرسٹل بلاک میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا ہے اور انتظامیہ تیزی سے گھروں کے مکینوں سے کسی بھی جانی نقصان کے پیشِ نظر گھر خالی کروا رہی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران رات گئے فیلڈ میں موجود رہے آور ڈی آئی جی اپریشنز نے نے راوی پُل کا دورہ کیا اور کسی بھئ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ڈی آئی جی آپریشنز نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ، انہوں نے کہا کہ دریائے راوی سے متعلقہ تھانے ہائی الرٹ ہیں اورتمام حساس مقامات پر پولیس جوان فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

، ڈی آئی جی فیصل کامران نےکہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے لاہور پولیس تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے اورشہریوں نے التماس کی کہ شہری راوی پل پر آنے سے گریز کریں، امدادی سرگرمیوں میں خلل نہ ڈالیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *