جنوبی کوریا نے ایک نیا بل منظور کیا ہے جس کے تحت آئندہ سال مارچ سے ملک بھر کے اسکولوں کے کلاس رومز میں موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔
یہ فیصلہ نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس کے تعلیمی کارکردگی و ذہنی صحت پر منفی اثرات کے خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس قانون کی منظوری کے بعد جنوبی کوریا اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو کم عمر افراد کے درمیان سمارٹ فونز کے استعمال کو محدود کر رہے ہیں۔ حال ہی میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈ میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ میں اس بل کو دونوں بڑی جماعتوں کی حمایت حاصل رہی۔