طلبہ،آن لائن کام کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر،انٹرنیٹ اب ہوگا سستا اور تیز،حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

طلبہ،آن لائن کام کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر،انٹرنیٹ اب ہوگا سستا اور تیز،حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام نیٹ ورکس بچھانے پر عائد رائٹ آف وے فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ وزارتِ آئی ٹی کے نیشنل فائیبرائزیشن پلان کے تحت کیا گیا ہے،وفاقی وزیر آئی ٹی شازہ فاطمہ خواجہ کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے زبردست خوشخبری آ گئی

ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف سرمایہ کاروں اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سہولت تیز اور سستی ہو جائے گی۔

این ایچ اے، پاکستان ریلوے اور سی ڈی اے نے اس پالیسی پر عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر د ئیے ہیں۔

پہلے کتنی فیس لی جاتی تھی؟

شزافاطمہ کے مطابق ماضی میں سرکاری زمین پر کیبل بچھانے کی فیس 36 روپے فی میٹر تھی جبکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں یہ فیس 200 سے 400 روپے فی میٹر وصول کی جاتی تھی۔

پڑوسی ملکوں میں یہی فیس صرف 1 روپے فی میٹر ہے، اسی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے مہنگا اور مشکل ملک سمجھا جاتا تھا۔

عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

اس منصوبے کے ذریعے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں تک بھی تیز انٹرنیٹ پہنچ سکے گا،طلبہ کو بہتر آن لائن تعلیم کی سہولت ملے گی۔

فری لانسرز اور آن لائن کام کرنے والے افراد کو آسانی ہوگی،ٹیکنالوجی انڈسٹری کو فروغ اور برآمدات میں اضافہ ہوگا دیگر کاروبار بھی جدید انٹرنیٹ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *