سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کاریسکیو اورریلیف آپریشن،متاثرین کی منتقلی جاری

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کاریسکیو اورریلیف آپریشن،متاثرین کی منتقلی جاری

پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے،پاک فوج کی 6 ریسکیو ٹیمیں دریائے ستلج اور دریائے راوی کے کناروں پر سرگرم عمل ہیں۔

ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے مقامات پر فوجی جوان کشتیوں کے ذریعے متاثرہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے ساتھ پولیس، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں، فوج اور سول انتظامیہ نے ضلع قصور میں 21 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں، جہاں اب تک تقریباً 18 ہزار افراد اور ان کے مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب میں سیلاب: پاک فوج اور دیگر اداروں کابروقت ریسکیو آپریشن، ہزاروں شہری محفوظ مقامات پر منتقل

منڈی احمد آباد میں قائم پاک فوج کا انتظامی کیمپ متاثرہ خاندانوں کو پناہ اور بنیادی سہولیات فراہم کر رہا ہے،گنڈا سنگھ والا میں اونچے درجے کے سیلاب کے باوجود فوجی جوان ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

اوکاڑہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور ہیڈ خانکی میں بھی پاک فوج کے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں، جہاں بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں سمیت متاثرین کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے قائم کیے گئے ریلیف کیمپس میں متاثرین کے لیے طبی امداد اور ضروری سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے، متاثرہ افراد نے پاک فوج کی بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *