لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی مزید توسیع کر دی۔
ڈکی بھائی کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا جہاں سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ابتدائی ریمانڈ کے دوران کئی نئے شواہد اور نام سامنے آئے ہیں اور مزید تحقیقات درکار ہیں، لہٰذا ریمانڈ میں توسیع ضروری ہے تاہم یوٹیوبر کے وکیل چوہدری عثمان علی نے اس درخواست کی مخالفت کی۔