سیلابی صورتحال،وزیراعظم کا اعلیٰ سطح کااجلاس بلانے کا فیصلہ

سیلابی صورتحال،وزیراعظم کا اعلیٰ سطح کااجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، متعلقہ اداروں کے سربراہان، وزیر اعظم آزادکشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، یہ ذخائر مشاورت اور تمام صوبوں کی ہم آہنگی سے قائم کیے جائیں گے،انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مؤثر تیاری کے ذریعے قدرتی آفات کے نقصانات کم کیے جا سکتے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ صوبوں اور وفاق کو مل کر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے عوام کی حفاظت کرنی ہوگی کیونکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کو ساتھ کام کرنا چاہیے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور انتظامیہ سے تعاون کریں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ تعاون پر بھی زور دیا گیا۔

بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح بلند ہے اور سات اضلاع کے کئی علاقے متاثر ہو چکے ہیں، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں اور وسیع پیمانے پر زرعی زمینیں اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *