سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد وزیرِاعظم کی واپسی

سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد وزیرِاعظم کی واپسی

وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب سفارتی دوروں کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔

انطالیہ سے روانگی کے موقع پر انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ خوشگوار یادوں سے بھرپور رہا۔

وزیرِاعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:معاہدہ نہ ہوا تو بدھ تک جنگ بندی ختم، ٹرمپ کی وارننگ

 وزیرِاعظم نے اپنے دورہ ترکیہ کے موقع پر انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی جہاں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں پاکستان کے مؤقف علاقائی و عالمی صورتحال اور قیامِ امن کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِاعظم نے سعودی عرب قطر اور ترکیہ کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کر کے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ وفد میں اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، طارق فاطمی اور مشرف زیدی شامل تھے۔

وزیر اعظم کے غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد پاکستان میں مذاکرات کو حتمی شکل دی جائیگی اس حوالے سے قوی امکان ہے کہ پیر سے مذاکرات شروع ہوں گے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *