ہونڈا 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ہونڈا 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

پاکستان میں موٹر سائیکل شوقین افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہونڈا کا مشہور ماڈل CG125 2025 اب ملک بھر میں بغیر سود کے قسطوں پر دستیاب ہے۔ اس کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے، اور صارفین اسے 0% انٹرسٹ پر میزان بینک، بینک الفلاح اور ایم سی بی کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ موٹر سائیکل اپنی پائیداری اور اسٹائل کے لیے مشہور ہے اور 2025 ماڈل میں معمولی اپ ڈیٹس کے ساتھ لانچ کی گئی ہے۔ اس میں 124cc فور اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن ، 5 اسپیڈ کانسٹنٹ میش گیئر سسٹم ، ڈرم بریکس، ٹیلیسکوپک فرنٹ فورکس، ڈوئل ریئر شاکس، کروم فینڈرز اور اینالاگ-ڈیجیٹل کلسٹر شامل ہیں۔ اس کا فیول ایوریج 45 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ فیول ٹینک کی گنجائش 9.2 لیٹر (2 لیٹر ریزرو) ہے۔ یہ ماڈل تمام رنگوں میں، یعنی ریڈ اور بلیک میں دستیاب ہے۔

میزان بینک کے تحت “اپنی بائیک” پروگرام میں صارفین 15 فیصد ڈاؤن پیمنٹ سے 3 سال، 2 سال یا 1 سال کی قسطوں میں بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر 3 سال کی مدت پر ماہانہ قسط 5,642 روپے ہوگی۔ اس پلان میں اسلامک انشورنس، رجسٹریشن اور پروسیسنگ فیس شامل ہے۔ اہل امیدواروں میں تنخواہ دار، بزنس اونرز اور فری لانسرز شامل ہیں جن کی کم از کم عمر 21 سال اور زیادہ سے زیادہ 60 سال ہے۔

بینک الفلاح صرف اپنے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے یہ سہولت فراہم کر رہا ہے، جہاں 6، 9 یا 12 ماہ کی قسطوں میں بائیک حاصل کی جا سکتی ہے۔ 12 ماہ کے لیے ماہانہ قسط 15,926 روپے ہوگی، جبکہ 6 ماہ کے پلان میں یہ 27,870 روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سے بڑی گاڑی تک، نمبر پلیٹ سسٹم میں بڑی تبدیلی

اسی طرح ایم سی بی بھی منتخب شو رومز پر یہ سہولت فراہم کر رہا ہے، جس میں 6 سے 12 ماہ کی قسطوں پر بغیر سود کے بائیک لی جا سکتی ہے۔ پروسیسنگ فیس، انشورنس اور ڈاؤن پیمنٹ تمام بینکوں کے پلان میں شامل ہیں۔

یہ سہولت محدود مدت کے لیے ہے اور ستمبر 2025 تک دستیاب رہے گی۔ اس کے بعد یہ پروموشن ختم ہو سکتی ہے۔ دیگر بینک جیسے یو بی ایل اور فیصل بینک بھی فنانسنگ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں لیکن ان پر عام شرح سود لاگو ہوگی۔

اگر آپ یہ بائیک لینا چاہتے ہیں تو جلد از جلد قریبی ایٹلس ہونڈا شو روم یا متعلقہ بینک سے رابطہ کریں، کیونکہ بغیر سود کے قسطوں والے سلاٹس محدود ہیں۔ ہونڈا CG125 ماڈل 2025 اپنی کلاسک ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ اب کم قیمت اور آسان قسطوں میں دستیاب ہے، جس سے یہ پاکستانی صارفین کے لیے مزید پرکشش بن گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *