سیلابی صورتحال، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

سیلابی صورتحال، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں چھٹیوں کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق صوبے کے متعدد اسکولز سیلاب سے متاثر ہیں اور کئی اسکولز میں تاحال پانی جمع ہے۔

محکمہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز حالات کو دیکھتے ہوئے چھٹیوں کا اعلان کریں اور جب سیلابی صورتحال بہتر ہو جائے تو اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید طغیانی آئی جس سے بستیاں اور فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بزدلانہ کارروائی: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں؟ حقیت سامنے آگئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *