گنڈا سنگھ والا پر دریائے ستلج کا بہاؤ 37 سال کی بلند ترین سطح پر، قصور میں سیلاب کا خطرہ

گنڈا سنگھ والا پر دریائے ستلج کا بہاؤ 37 سال کی بلند ترین سطح پر، قصور میں سیلاب کا خطرہ

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث قصور شہر کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک سے تجاوز کرچکا ہے، جو گزشتہ 3 دہائیوں میں بلند ترین سطح ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سیلابی ریلے کا بہاؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس سے قصور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سنگین سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے پنجاب کے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اس وقت قصور کو بچانے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، اور دریائے ستلج کے آر آر ای بند میں شگاف ڈالنا ہماری مجبوری بن گیا ہے۔

ادھر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج کا بہاؤ 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ 37 برسوں میں تاریخی طور پر سب سے زیادہ ہے۔ اس صورتحال میں بعض وہ علاقے بھی دوبارہ متاثر ہوسکتے ہیں جو پہلے سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *